Thursday, 10 July 2014

تازہ ترین۔


غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی شہر نیویارک میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے، مظاہرين نے اسرائیل کیخلاف شديد احتجاج کيا.
نیویارک کی سڑکوں پر احتجاج کرتے مظاہرين اسرائیل کی جارحیت کیخلاف پلے کارڈز اٹھائے نعرے بلند کرتے رہے، احتجاجی ریلی اقوام متحدہ کے اسرائیلی مشن کے سامنے پہنچی جس میں مختلف نسل و مذہب کے لوگ شریک تھے،،،،،،،مظاہرین نے اقوام متحدہ کے اسرائیلی مشن کے سامنے بھی شدید نعرہ بازی کی،،،، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نفرت اور اشتعال انگیزی ختم کرے اور نہتے فلسطینیوں پر حملے فوری طور پر بند کرے،،،،، ریلی کے منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور مسلسل جارحیت کیخلاف ہے، اسرائیل کے مظالم اب دنیا سے چھپائے نہیں جاسکتے.

No comments:

Post a Comment