Monday, 14 July 2014

غزہ میں نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی وحشیانہ کارروائی ساتویں روز بھی جاری ہے،غزہ میں صبح کے وقت متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی،لڑاکاطیاروں کی بمباری اور زمینی کارروائی میں شہداء کی تعداد ایک سو چوہتر ہوگئی جب کہ غزہ میں مقیم ہزاروں فلسطینی باشندوں نے دیگر علاقوں کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ہے
خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے شمالی علاقے سے ستر ہزار افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کو دوسرے علاقوں کی طرف نقل مکانی کرچکے ہیں.صبح کے وقت بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں میں حملے کیے جاری ہیں اور کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں،جب کہ رات گئے اسرائیل کے ایف سولہ طیاروں اور ڈرونز نے غزہ، خان یونس، شیخ رضوان اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران حماس کے پولیس ہیڈ کوارٹرز اورمتعدد گھروں کو تباہ کردیا گیا،اسرائیل کاموقف ہےکہ فوج حماس رہنماؤں کے گھروں کو نشانہ بنارہی ہے، جب کہ ساتویں روز عورتوں اور بچوں سمیت شہید ہونے والے افراد کی تعداد ایک سو چوہتر ہوگئی ہے.

No comments:

Post a Comment