Monday, 30 June 2014


اگر آپ طویل عرصے جینا چاہتے ہیں تو روزہ رکھیے، یہ ہم نہیں یورپ اور امریکہ کے ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے سے ذیا بیطس اور ہارٹ فیل کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں.
مسلمان ماہ رمضان میں اللہ تعالٰی کی رضا کے لئے ایک مقررہ وقت تک کھانے پینے کی چیز سے دور رہ کر جہاں اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرتا ہی ہے وہیں روزے کے وہ انعامات بھی حاصل کرتا ہے،،،جنہیں اہل مغرب کے طبی ماہرین کوبھی حیران کر رکھا ہے،،،ڈاکٹر محمد واسع شاکر پیشے کے لحاظ نیورولوجسٹ اور محقق ہیں،،، ،زندگی کا طویل حصہ بیرون ملک میں رہنے کے باعث یورپی اور امریکی یونیورسٹیوں کی تحقیقات سے آگاہ رہتے ہیں،،، ڈاکٹر محمد واسع کا کہناہے،،،کہ جدید طبی تحقیق کے مطابق روزہ یا فاقہ کشی انسان کی عمر بڑھا دیتا ہے، ڈاکٹر واسع شاکر کے مطابق روزے کے جمسانی اثرات تو اپنی جگہ نفسیاتی اور معاشرتی اثرات بھی حیران کن ہیں،،،ماہ رمضان میں جرائم کی شرح کا گر جانا اس کا ثبوت ہے، ڈاؤ یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ سائنسز ذیا بیطس سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ماہر غذائیت ڈاکٹر فرید الدین مانتے ہیں کہ روزہ انسانی جسم سے فاسد مادے خارج کر دیتا ہے،،،اور انسان کو چاق و چوبند رکھتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے،،،کہ سحر و افطار میں مرغن چٹ پٹی اور گھی تیل میں تلی ہوئی اشیاء سے اجتناب برت کر اپنے معدے کی مدد کر سکتے ہیں

No comments:

Post a Comment